زرعی امیر جنسی پروگرام کے منصوبوں کا وزیراعظم اور وزیراعلی اجلدافتتاح کرینگے، محب اللہ خان

          زرعی امیر جنسی پروگرام کے منصوبوں کا وزیراعظم اور وزیراعلی ...

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان آئندہ ماہ کے دوران وزیراعظم کے ذراعی امرجنسی پروگرام کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں شروع کیے جانے والے منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آئندہ ہفتے کرک میں بارانی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام کے تحت پشاور،سوات اور ضم شدہ اضلاع کے لیے باجوڑ میں مختلف منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے جن پر اربوں روپے لاگت آئے گی۔انشاء ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سپیشل سیکرٹری زراعت سید معصوم شاہ باچا،ڈپٹی سیکرٹری ناصر خان،سی پی او منتظر شاہ،ڈی جیز ڈاکٹر شیرمحمد ڈاکٹر مرزا علی خان،رحمت الدین، ڈاکٹر عبدالرؤف،ڈاکٹر خسرو کلیم،جاویداقبال آل یاسین خان محمود خان ان بابر سمیع اللہ بھی موجود تھے۔وزیر زراعت و لائیوسٹاک نے اس موقع پر اپنے محکمہ کے زیر اہتمام جاری اور نئے منصوبوں پر کام کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ کسانوں زمینداروں کو بہتر سہولتیں دینے کے لیے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ مشاورت اور رابطے میں رہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو کرک اور ڈی آئی خان میں شروع کیے جانے والے منصوبوں کے افتتاحی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے اور اس سلسلے میں انہیں رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر