پارا چنار‘ قبائلی علاقوں میں بھی کرسمس کی تیاریاں جاری

  پارا چنار‘ قبائلی علاقوں میں بھی کرسمس کی تیاریاں جاری

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں عیسائی برادری کے ساتھ ساتھ قبائلی نوجواں بھی بھر پور حصہ لے رہے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی جانب سے کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری میں خصوصی امدادی چیک تقسیم کئے گئے قبائلی علاقوں میں بھی کرسمس کا تہوار انتہائی خوشی اور ولولے سے منائی جاتی ہے صوبائی حکومت کے عہدیدار اور قبائل کرسمس کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں پاراچنار کے سینٹ تھامس چرچ میں کرسمس کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں پادری ریاض مسیح نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی جانب سے کرسمس کے موقع پر بھیجے گئے امدادی چیک وصول کیا اور وفاقی وزیر کا دل سے شکریہ ادا کیا سینٹ تھامس چرچ کے پادری دلدار مسیح اور پادری ریاض مسیح نے کہا کہ پاراچنار کے لوگ ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں ہم ہر دکھ اور خوشی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر سال کرسمس کے موقع پر مقامی لوگ ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں مقامی نوجوان کرسمس کی تیاریوں کے حوالے سے تزئین و آرائش میں مگن نظر آتے ہیں قبائلی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ کرسمس کی تقریبات میں اپنے عیسائی بھائیوں کی مدد کرکے انہیں دلی خوشی ملتی ہے فیتھ فرینڈ گروپ کے نوجوانوں سید حسین عباس، سید آفتاب حسین، نگاہ محمد، سید کونین حیدر اور واجد حسین کا کہنا ہے کہ کرسمس کے حوالے سے وہ سارے ادھر اکھٹے ہوکر چرچ کی تیاری کی ہے اور تیاریاں مکمل کردی گئی ہے انشاء اللہ25دسمبر کو ان کے ساتھ عید منائیں گے انہوں نے کہا کہ قبائل عیسائی برادری کے ساتھ ہر خوشی اور غم میں شریک ہیں ا س قسم کے پروگرامات سے نہ صرف محبت اخوت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے بلکہ آپس میں ایک دوسرے کے غم اور درد میں شریک ہوکر ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے امن اور آشتی برقرار رکھی جاتی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عیسائی برادری ان کے معاشرے کا حصہ ہیں اسی لئے وہ ان کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر