پشاور‘ ارشاد آباد کے رہائشیوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    پشاور‘ ارشاد آباد کے رہائشیوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)ورسک روڈ کے علاقہ ارشاد آباد اور نادرن ویلاز کالونی کے رہائشیوں نے گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ سوئی گیس حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردی کا آغاز ہوتے ہی مذکورہ علاقے میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے مکینوں کا انتہائی مشکلات کاسامنا ہے، بچے بغیر ناشتہ کئے سکول جاتے ہیں جبکہ گھروں اور مساجد میں گیس نہ ہونے سے شہری ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے اور چند ماہ قبل تک سینکڑوں بلز اب ہزاروں روپے تک پہنچ گئے ہیں تاہم اس کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے محکمہ سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ارشاد آباد اور نادرن ویلاز کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ پر نوٹس لیکر پریشر پورا کیا جائے تاکہ ا ن کی مشکلات کم ہو سکے ورنہ محکمہ سوئی گیس دفاتر کے سامنے شدید احتجاج کرینگے اور کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر