اقلیتوں کے جان و مال ہر ممکن تحفظ کریں گے‘ سی سی پی او

اقلیتوں کے جان و مال ہر ممکن تحفظ کریں گے‘ سی سی پی او

  



پشاور (کرا ئم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، اقلیتوں کوتحفظ اور ان کو مساوی حقوق دے کر بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے، شہر می رہائش پذیر تمام اقلیتوں کے عبادتگاہوں اور تعلیمی اداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، اقلیتی عبادتگاہوں کے قرب و جوار میں قائم گنجان آباد بازاروں میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے، شہر میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے اور مختلف مذاہب کے مابین اخوت و بھائی چارے کی فضا کو مزید فعال کرنے کی خاطر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، متحدہ امن کمیٹی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ان خیالا ت کا اظہا ر سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں متحدہ امن کمیٹی پشاورکے نمائندہ وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیاسی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے متحدہ امن کمیٹی پشاورکے نمائندہ وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کی ہے،متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ حسین احمد مدنی، صدر حاجی فرہاد،جنرل سیکرٹری طاہر خان،انعام اللہ قادری، عار ف یوسف اورگوپال سنگھ سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عہدیدار شریک تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کید وران شہر میں رہائش پذیر اقلیتی برادری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پر امن اقلیت ہی پرامن اور روشن پاکستان کی ضمانت ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کو آئین پاکستان کی رو سے حاصل حقوق اور تحفظ دے کر بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے جس کیلئے پشاور پولیس بر سر پیکار ہے، انہوں نے اقلیتوں کودرپیش مختلف مسائل، ان کے پر امن حل اور امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی، سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے شہر میں امن و امان کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ مختلف مواقع پر متحدہ امن کمیٹی کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ ان کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا،اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او نے واضح کیا کہ پشاور پولیس اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات، عبادتگاہوں اور تعلیمی اداروں کے لئے بھر پور طریقے سے اپنی فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں جس کے تحت نہ صرف ان مقامات کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا گیا ہے بلکہ ان مذہبی مقامات کے آس پاس کے گنجان آباد بازاروں میں بھی پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے، اس موقع پر شرکاء نے چند تجاویز بھی پیش کیں جس پر سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے موقع پر ہی حل کرنے کے ہدایات جاری کئے،آخر میں شرکاء نے شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے قماربازوں اور منشیات فروشوں خصوصا آئس کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جامع کریک ڈاون شروع کرنے کو سراہتے ہوئے امن و مان کے قیام اور جرائم کی سرکوبی کی خاطر پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

مزید : پشاورصفحہ آخر