پشاور بم دھماکہ کیخلاف وکلا ء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

    پشاور بم دھماکہ کیخلاف وکلا ء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے سامنے بم دھماکہ کے خلاف منگل کے روز وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا وکلا نے حکومت کو ہائیکورٹ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے عدالتی امور متاثر ہوئے اور کیسوں کی پیشی کیلئے انے والے سائلین کو واپس لوٹنا پڑا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنے بم دھماکہ ہوا جس میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوئے بم دھماکہ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ بار کی کال پر وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے عدالتی امور متاثر ہوئے اس سلسلے میں گزشتہ روز ہائیکورٹ بار کی جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی وکلا نے حکومت سے ہائیکورٹ کی عمارت کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا