رستم‘ پولیس کی کارروائی‘ قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار

    رستم‘ پولیس کی کارروائی‘ قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار

  



رستم(نمائندہ پاکستان) رستم پولیس کا جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار۔ ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رستم عبدالحکیم خان نے ہمراہ نفری چھاپہ مار کر قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ملزم اشتہاری ظفر کریم ولد محمد کریم سکنہ بہادرخیل کرک کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیاجبکہ دیگر کاروائی میں اسحاق ولد پوشاد سکنہ حسن آباد رستم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا

مزید : پشاورصفحہ آخر