صوابی‘ ضلعی انتظامیہ کے چھاپے 5 دکانداروں کو جرمانے

  صوابی‘ ضلعی انتظامیہ کے چھاپے 5 دکانداروں کو جرمانے

  



صوابی(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ صوابی کا ضلع صوابی کے مختلف پٹوارخانوں، ہسپتالوں، سکولوں اور دُکانات پر چھاپے مارے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی کی آفس سے جاری پریس ر یلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صوابی ڈاکٹر احتشام الحق نے تحصیل صوابی کے مختلف دکانوں کا اچانک دورہ کیا جہاں پر صفائی کی ناقص صورتحال، مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ وصول کرنے اور نرخنامہ نہ ہونے پر تقریباًپندرہ دکانداروں میں سے پانچ کو مبلغ پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور کچھ کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، رزڑ عبدالمقسط نے آج اسلامیہ انگلش میڈیم سکول،رزڑ میں سپورٹس گالا کے دوران کامیاب ہونے والے طلباء میں انعامی شیلڈ تقسیم کئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو لاہور محترمہ ثنائحفیظ نے تحصیل لاہورکے مختلف دکانوں اور پیٹرول پمپس کا دورہ کیا جہاں پر گیج، واش روم، آگ بجھانے والا آلا اور کیمروں کے انسٹالیشن کو چیک کیا گیا۔ موقع پر ہی سب پیٹرول پمپس اور سی این جی فلنگ سٹیشنز کو اوگرا کے قیمتوں کی تعمیل اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون لاہور ابراہیم شاہ نے بنیادی صحت یونٹ بیکا اوردیہی صحت مرکز تورڈھیر میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لاہور تابندہ طارق نے پولیو مہم کی جاری نگرانی کی۔ بیکا اور جلبئی میں آٹھ پولیوکے قطروں سے انکاریوں کو پولیو قطرے پلائے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کے ہمراہ پولیو مہم کے سلسلے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس کے بعد ضروری سامان کی قیمتوں اور معیار کی جانچ پڑتال کے لئے جلبئی اور بیکا بازاروں کا دورہ بھی کیا۔ 08 گروسری شاپس، 02 بیکری اور 03 نان شاپس کو چیک کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر