کوھاٹ پریس کلب کی کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا

کوھاٹ پریس کلب کی کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ پریس کلب کی کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا سال 2020 کے انتخابات کے لیے یونین آف جرنلٹس بھی توڑ دی گئی تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل‘ انتخابات 22 دسمبر 2019 بروز اتوار ہوں گے تفصیلات کے مطابق کوھاٹ پریس کلب کے انتخابات 2020 کے لیے جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت فضل محمود عین نے کی اجلاس کے دوران پریس کلب اور یونین آف جرنلٹس کی سابق کابینہ کی تحلیل کا اعلان کیا گیا اور انتخابات کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں منور اورکزئی‘ صاحبزادہ آفریدی اور خالد مکی شامل ہیں الیکشن کمیٹی کے اراکین نے متفقہ رائے سے منور اورکزئی کو چیئرمین منتخب کیا جنہوں نے الیکشن شیڈول جاری کر کے 22 دسمبر کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 تا 18 دسمبر وصول کیے جائیں 19 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ 20 دسمبر کو دن 2 بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی پولنگ کا عمل 22 دسمبر کو صبح 10 بجے تا 2 بجے پریس کلب کی عمارت میں ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر