اندرون شہر کرکٹ پر جوا کھیلتے ہوتے 6 جواری گرفتار

  اندرون شہر کرکٹ پر جوا کھیلتے ہوتے 6 جواری گرفتار

  



پشاور(کرا ئم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اندرون شہر کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے میں مصروف 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان اندرون شہر کے ایک تجارتی مرکز میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 90 ہزار روپے سے زائد داو پر لگی رقم،ایک عدد سکرین اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی ہشتنگری عتیق شاہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ آفریدی پلازہ علاقہ تھانہ شہید گلفت حسین میں چند افراد کرکٹ میچ پر جو ا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سبزی منڈی روڈ پر واقع آفریدی پلازہ میں قمار بازی میں مصروف 6 ملزمان شیر اکبر ولد علی اکبر، محمد شعیب ولد نوشاد، نثار ولد غلام نبی، افتخار ولد جان محمد، نصیر ولد ہدایت الرحمان اور محمد ہمایون ولد وزیر محمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 90ہزار روپے سے زائد داو پر لگی رقم، ایل ای ڈی سکرین اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر