باجوڑ مدرسہ اور جامعہ حفصہ کے طلباء بھی ہمار ے ہیروز ہیں‘ انجمن تاجران

  باجوڑ مدرسہ اور جامعہ حفصہ کے طلباء بھی ہمار ے ہیروز ہیں‘ انجمن تاجران

  



اوچ دیر لو ئر (نمائندہ خصوصی)صدر انجمن تاجران خواجہ فیض الغفور نے جے یو آئی تحصیل ادینزئی کے زیر اہتمام پلان سی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آرمی پبلک سکول شہداء کیساتھ باجوڑمدرسہ اور جامعہ حفصہ کے طلبہ بھی ہمارے ہیر وزہیں۔ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مساجد اور مدارس کی دشمن ڈکٹیٹر مشرف آج عذاب کی مر ض میں مبتلا ہے،مشرف کو پاکستان لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔آرمی پبلک سکول شہداء اور شہید مدارس کے طلبہ کے قر بانیوں کو ہمشہ یاد رکھا جائیگا۔دینی مدارس کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ ”تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ میں ڈائیلاسز مشینوں کی بندش گر دوں کے عارضہ میں مبتلامر یض رل گئے۔انہوں نے کہاکہ مستقل ٹیکنیشن اور ڈاکٹرز نا ہونے کیوجہ سے مر یضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔نفرا لو جسٹ ایفرا لوجسٹ سٹاف کو فراہم کیا جائے،انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے۔گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ڈائیلاسز سنٹر چکدرہ ہسپتال کو مستقل اور تربیت یافتہ عملہ کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...