پشاور‘ آئی جے ٹی کا طفیل الرحمن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور‘ آئی جے ٹی کا طفیل الرحمن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور نے اسلامی یونیورسٹی پشاور کے طالب علم طفیل الرحمن شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت ناظم صوبہ شکیل احمد، امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور وسیم حیدر نے کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شکیل احمد نے کہا کہ ایک ہفتہ ہوگیا لیکن شہید طالب علم کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔یہ حکومت کی ناکامی ہے۔کہ قاتل اسلام آباد میں دندناتا پھر رہا ہے اور اسلام آباد کے انتظامیہ نے ابھی تکا گرفتار نہیں کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کے ریکٹر کو فوری ہٹایا جائے اور تمام تعلیمی اداروں میں لیسانیت اور صوبائیت پر بننے والے تنظیموں پر فلفور پابندی لگا دی جائے۔ مظاہرین سے خطاب میں عتیق الرحمن نے کہا ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور اس ظلم میں شہید ہونے والے ساتھی کا بدلہ لینگے۔اور ہم اس معاملے میں جمعیت کا بھرپور حمایت کرتے ہیں۔وسیم حیدر نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر فوری عمل درآمد کر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ و سیع کرینگے اور ہر شہر کو بلاک کرنے سمیت پارلیمنٹ ہاوس کا گیراو کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر