صوبائی حکومت غریب ورکروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے عبدالکریم

    صوبائی حکومت غریب ورکروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے عبدالکریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبے میں قائم تمام صنعتی زون کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے ہر ممکن سہولت دینے کے لیے صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم ٹیکنیکل کالج کا اچانک دورہ کے موقع پر کہی معاون خصوصی نے کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کالج میں دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تربیت کو فروغ دیا جائے تاکہ یہاں پر تربیت حاصل کرنے والے طلباء آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں معاون خصوصی نے کالج کو درپیش مسائل کے فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کی معاون خصوصی نے گدون انڈسٹریل زون میں قائم سوشل سکیورٹی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کی عیادت کی اور ان کو عملے کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ غریب مزدوروں کو ہر قسم کی صحت کی سہولیات دینے میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور ساتھ ہسپتال میں ادویات اور دیگر آلات کی فوری دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ معاون خصوصی نے ہسپتال کے عملے کے کے مسائل بھی سنے اور ان کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی معاون خصوصی نے موقع پر گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے منیجر کو ہدایت کی کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں صفائی کے ساتھ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور درخت لگانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے