اوچ‘ اسلامی جمعیت طلبہ کا تعلیمی ایکسپو پر حملے کیخلاف شدید احتجاج

  اوچ‘ اسلامی جمعیت طلبہ کا تعلیمی ایکسپو پر حملے کیخلاف شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ دیر لو ئر (نامہ نگار) ادینزئی‘اسلامی جمعیت طلبہ کا تعلیمی ایکسپو پر حملے کیخلاف شدید احتجاج ریلی نعر ے بازی۔ سکیورٹی کے باوجود ادارے میں اسلحہ کی مو جودگی سمجھ سے بالاتر اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے۔ملک بھر کی لسانی اور قوم پر ست تنظیمیں اسلامی جمعیت طلبہ کے تعلیمی پر وگرامات کو نشانہ بنارہی ہیں معازخان ھمدرد،منظور علی،آفتاب عالم،حمیداللہ اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد میں اسلامک انٹر نیشنل یو نیورسٹی اسلام آباد میں جمعیت کے پر امن تعلیمی ایکسپو پر لسانی غنڈوں کے حملہ،جس میں جمعیت کا ایک امیدوار رکن شہید طفیل رحمان جان کی بازی ہار گیا اور دو درجن سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔کے خلاف گور نمنٹ ڈگری کالج گل آباد کے نیوبلڈنگ سے کالج گیٹ تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ گور نمنٹ ڈگری کالج گل آباد معازخان ہمدرد کر رہے تھے۔بعدازاں کالج گیٹ کے سامنے ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے ناظم کالج معازخان ہمدرد،سابق رکن جمعیت منظور علی،ناظم علاقہ کالجز آفتاب عالم،ناظم علاقہ بٹخیلہ حمید اللہ نے کہا کہ اسلامی یو نیورسٹی میں طفیل کا قتل بہت بڑا سانحہ ہے۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں لسانی وقوم پر ست تنظیمیں اسلامی جمعیت طلبہ کے پر امن پر وگرامات کو نشانہ بنارہے ہیں۔ان لسانی تنظیمیں جو یو نیورسٹی میں انٹر نیشنل اسلامک یو نیورسٹی فیڈریشن کے نام سے منظم ہے،نے اسلامی جمعیت طلبہ کے پر امن تعلیمی ایکسپو پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی تقر یر کے دوران حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں جمعیت کا امیدوار رکن طفیل رحمان شہید جبکہ دو درجن سے زائد کار کنان زخمی ہو ئیں۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کے زمہ داروں کو گر فتار نہ گر فتار نہ کیا گیا،تو بصورت دیگر جمعیت گل آباد کالج اپنا لائحہ عمل طے کر یگی۔انصاف کی علمبردار حکومت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے ہم پر تشدد بھی ہو سکتے ہیں۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فور ی گر فتار کر کے ان کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے۔