وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صوبے کی بنجرار اضی پر شجرکاری مہم کا آغا ز کیا: اشتیاق اُ رمڑ

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صوبے کی بنجرار اضی پر شجرکاری مہم کا آغا ز کیا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات ماحولیات وجنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کی بنجر اراضی پر بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں اور اس سال دسمبر کے مہینے میں صوبے میں سموگ کا نہ ہونا اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد اور عارف احمد زائی سے پشاور میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کو چاہیے کہ وہ محکمہ جنگلات سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے متعلقہ حلقہ نیابت میں بنجر اراضی کی نشاندہی کریں تاکہ آئندہ شجرکاری مہم میں اسے بھی شامل کیا جائے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف شجرکاری پر توجہ دے رہی ہے بلکہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو بھی خاطر خواہ اہمیت دے رہی ہے تاکہ سرسبز خیبرپختونخوا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اراکین اسمبلی علاقے کے عوام کے تعاون سے حکومت کی کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں گے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلات کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا۔