ملائیشیا سے 664ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول 

ملائیشیا سے 664ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول 

  



اسلام آباد (آن لائن)ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، حکومت نے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔جولائی سے لے کر نومبر تک ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 664.33 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.96 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 658.04 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ نومبر کے مہینہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 121.82 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا۔گزشتہ سال نومبر میں 120.34 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیاگیا تھا۔جاری مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اب تک مجموعی طورپر 1819.66 ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.35 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1664.04 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

#/s#

مزید : کامرس


loading...