غیر مسلم نوجوانوں کیلئے پیشہ وارانہ تربیت کی فنڈنگکامعاہدہ

 غیر مسلم نوجوانوں کیلئے پیشہ وارانہ تربیت کی فنڈنگکامعاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے گزشتہ روز سکیم ’ایمپلائیبلٹی سکلز فار نان مسلم یوتھ‘ کے اہلیت کے حامل ٹریننگ سروس پرووائڈرز کیلئے کانٹریکٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز اسلم نے غیر مسلم نوجوانوں کو درپیش مسائل جیسا کہ غربت، تعلیم و ہنر کی عدم دستیابی، اور کم تنخواہوں پر ملازمتوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے سرکاری اور پبلک پرائیوٹ شعبے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونے اور قابل عمل حل تلاش کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے پی ایس ڈی ایف کی جانب سے ٹریننگ سروس پرووائڈرز کے اقدام کے ذریعہ پنجاب میں غیر مسلم نوجوانوں کیلئے ملازمت کے بہتر مواقع پیدا کرنے کو سراہا۔اس موقع پر پی ایس ڈی ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی اکبر بوسان نے کہا کہ ہمارا مقصد ’ایمپلائیبلٹی سکلز فار نان مسلم یوتھ‘ سکیم سے معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو سکلز ٹریننگ فراہم کرکے ملازمت کے مواقوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ یہ سکیم پی ایس ڈی ایف کے تمام طبقوں کو یکساں تعلیم، تربیت اور معاشی مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ 

یہ سکیم پی ایس ڈی ایف میں Upskilling Marginalized youth for Employability, Empowerment & Dignity   (امید) پروگرام کا حصہ ہے، جو پسماندہ طبقات کو مرکزی دھارے میں پیشہ وارانہ تربیت کے مواقوں میں آسانی سے مدد کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں اضافی آمدنی کی صلاحیت موجود ہے۔ اس سکیم میں مارکیٹ میں مطلوب تجارتی مہارت کی بنیاد پر پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے جس میں آٹو کیڈ، موبائل ڈیولپمنٹ، گرافکس ڈیزائننگ سے لے کر انڈسٹریل آپریٹرز اور بیوٹی شن تک تربیت دی جا رہی ہے۔ پی ایس ڈی ایف نے ضرورت کے مطابق ٹریننگ اور تقرری کو یقینی بنانے کیلئے متعدد آجروں، صنعتی یونٹس اور باضابطہ تربیتی اداروں کو فعال طور پر شامل کیا ہے۔ اس سکیم کا مقصد پنجاب کے 17مختلف اضلاع میں 5000اقلیتی نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -