Hysab Kytab نے پی سی آئی ڈی ایس ایس سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

Hysab Kytab نے پی سی آئی ڈی ایس ایس سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

  



لاہور(پ ر)Hysab Kytab نے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکورٹی سٹینڈرڈ (پی سی آئی ڈی ایس ایس) سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔ Hysab Kytabسرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد پاکستان میں چند ابتدائی سٹارٹ اپس کی حامل کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے۔اس حوالے سے Hysab Kytab اور امریکی سرٹیفکیشن کمپنی کے درمیان معاہدہ پر دستخطی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پی سی آئی ڈی ایس ایس برانڈڈ کریڈت کارڈز کے کام سے منسلک اداروں کیلئے ایک انفارمیشن سیکورٹی معیار ہے۔ کونسل کا مشن اعلی معیارات اور معاون خدمات کے ذریعے گلوبل پیمنٹ اکاؤنٹ ڈیٹا سیکورٹی کو بڑھانا ہے۔Hysab Kytab کے کنٹری ہیڈ یاسر الیاس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Hysab Kytab کے سفر میں اس اہم سنگ میل کے حصول پر ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے۔

اس سرٹیفکیٹ سے نہ صرف پاکستان بلکہ ملک سے باہر فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر کام کرنے کیلئے اختیار حاصل ہوگا۔میرے خیال میں یہ دنیا میں کسی بھی جگہ میں کام کرنے والی فنانشل ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں کی ضرورت ہے۔ سرٹیفکیٹ سے آمدہ ای کامرس پالیسی کے فوائد سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ ہم نے پاکستان میں محفوظ طریقے سے آن لائن ادائیگی راہداری کی حمایت کی راہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی آئی ڈی ایس ایس (PCI DSS) سرٹیفکیٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے طریقہ کار اور سروسز کے تمام پہلوعالمی معیار کے مطابق ہیں اور ہم اعلیٰ ترین فنانشل سیکورٹی کے مطالبات کو پورا کرنے کے قابل ہوں گے۔ایسے وقت میں جب سیکورٹی خطرات حساس نوعیت کے ہوچکے ہیں، ایک فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی کے طورپر ہمیں پرسنل فنانس منیجمنٹ اپلیکیشن کی ہوسٹنگ کی ذمہ داری کا احساس ہے

مزید : کامرس


loading...