آغا شہاب بیرون ملک روانہ،ارشد اسلام کراچی چیمبرکے قائمقام صدرمقرر

    آغا شہاب بیرون ملک روانہ،ارشد اسلام کراچی چیمبرکے قائمقام صدرمقرر

  



کراچی (این این آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدرآغا شہاب احمد خان بیرون ملک دورے پر روانہ ہوگئے ہیں لہذا ان کی غیرموجودگی میں سینئر نائب صدرارشد اسلام کے سی سی آئی کے قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ارشد اسلام کے سی سی آئی سے پچھلے کئی سالوں سے منسلک رہے ہیں اور اس عرصے کر دوران انھوں نے مختلف سب کمیٹیوں کے ذریعے تاجر و صنعتکار برادری کو اپنی خدمات پیش کیں۔

قائمقام صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے ارشد اسلام نے عہد کیا کہ وہ بزنس مین گروپ کی عوام خدمت پالیسی کے تحت پوری نیک نیتی سے تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

مزید : کامرس


loading...