ایس سی او میں این جی ایم ایس ڈیزاسٹرریکوری سائٹ کا افتتاح

ایس سی او میں این جی ایم ایس ڈیزاسٹرریکوری سائٹ کا افتتاح

  



لاہور(پ ر)آئی جی سی اینڈ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان ہلال امتیاز (ملٹری) نے گذشتہ روز سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) کا دورہ کیا۔ایس سی او ہیڈکورٹرز پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل علی فرحان ہلال امتیاز (ملٹری) نے اُن کا استقبال کیا زیڈ ٹی ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر وانگ لی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایس سی او میں آئی جی سی اینڈ آئی ٹی کیلئے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس سی او کے جاری منصوبوں بشمول نیکسٹ جنریشن موبائل سسٹم (این جی ایم ایس) اور پاک چائنا آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں معزز مہمان نے این جی ایم ایس ڈیزاسٹرریکوری سائٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہیں سائٹ پر دستیاب سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی نے ایس سی او اور اس کی انتظامیہ کی جانب سے انجام دیئے جانے والے کام کو سراہتے ہوئے آرگنائزیشن کی پیشہ ورانہ مہارت اور معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او فائبر اور وائرلیس سلوشنز کے ذریعے دیہی علاقوں میں رابطہ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ فائیو جی کیلئے نیٹ ورکس کو تیار کیا جا سکے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اس روڈ میپ کیلئے تمام فریقین بشمول وینڈرز جیسے زیڈ ٹی ای اور دیگر تمام سروس پرووائیڈرز کے مابین اشتراک عمل کی ضرورت ہے۔

مزید : کامرس


loading...