بینک اسلامی اور گو لوٹ لو کی براہ راست ڈسکاؤنٹ کی فراہمی کیلئے شراکتداری

بینک اسلامی اور گو لوٹ لو کی براہ راست ڈسکاؤنٹ کی فراہمی کیلئے شراکتداری

  



لاہور(پ ر)بینک اسلامی نے ڈیکاگون پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Golootlo) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بینک اسلامی کے صارفین ملک بھر میں دستیاب گولوٹو کی تمام آفرزتک بغیر کسی مشکل کے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینکوں میں سے ایک بینک اسلامی موثر بینکاری حل اور تکنیکی جدتوں کے ذریعے اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے بینک اسلامی، گولوٹوکو اپنی موبائل ایپلی کیشن سے ڈیجیٹل طریقے کار سے منسلک کرے گا جو صارفین کو کسی رکاوٹ کے بغیر ملک بھر میں 12 ہزار 500 سے زائد مرچنٹس پر دستیاب گولوٹو کی ہزاروں ڈیلز سے لطف اندوز ہونے کا ایک مربوط حل فراہم کرے گا۔ معاہدے پر دستخط بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیض اور گولوٹو کے سی ای او فہد محمود نے کئے۔ شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی نے کہا کہ ہمیں گولوٹو کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے جو ہماری بینک اسلامی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ہمارے معزز صارفین کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بینک اسلامی نئی جدید مصنوعات کے تعارف اور درست حل فراہم کرنے کے ذریعے صارفین کی ضروریات پورا کرتے ہوئے آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔ گولوٹوکے سی ای او فہد محمود نے کہا کہ ہمیں بینک اسلامی کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے کیونکہ یہ شراکت داری صارفین اور مرچنٹس سمیت ہر ایک کے لئے ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولوٹو کے 12 ہزار 500 سے زائد مرچنٹس ہیں جو ریستوران، سیلون، ٹریول اینڈ ٹوورز سے لے کر ہیلتھ کیئر اور دیگر پر ملک بھر میں رعایت فراہم کرتے ہیں۔ بینک اسلامی ایک ایسا ادارہ ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے لئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے گولوٹو بینک اسلامی سے تعاون جاری رکھے گا۔

OOO

مزید : کامرس