دبئی ایکسپو 2020 200 کے قریب ممالک کی شرکت متوقع

      دبئی ایکسپو 2020 200 کے قریب ممالک کی شرکت متوقع

  



کراچی(یواین پی)دبئی ایکسپو 2020 نامی تجارتی میلے میں 200 کے قریب ممالک شرکت کریں گے۔ جبکہ توقع ہے کہ چھ ماہ کے دوران 25 ملین (ڈھائی کروڑ)لوگ اس تجارتی میلے کو دیکھنے کے لیے وہاں آئیں گے۔ دبئی ایکسپو 2020 میں اسرائیلی پویلین کو ڈیزائن کرنے والے تل ابیب کے ماہر تعمیرات ڈیوڈ کنافو کے مطابق یہ ایکسپو ایسی ثفافتوں اور لوگوں کے درمیان ملاقات کا ایک نادر موقع ہوگا جو عام طور پر آپس میں نہیں ملتے۔ لگتا ایسا ہے کہ یہودی ریاست غیر محسوس انداز سے ایک طرف تو اپنی صہیونی تجارت کو ا?گے ان ممالک تک لیجانا چاہتی ہے جہاں ابھی تک اس کی رسائی نہیں ہے۔اور دوسری طرف مشترکہ سلامتی کے نام پر مشترکہ دشمن ایران کے خلاف خلیجی عرب ریاستوں کے قریب ہونا چاہتی ہے۔ کیونکہ زیادہ تر عرب ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات کے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ دبئی ایکسپو میں وہ ممالک بھی ہوں گے جنہوں نے ابھی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اورنہ ہی اسرائیل تک پرواز کے لیے اجازت دی۔

اسی لیے اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے دبئی ایکسپو 2020 کے لیے خصوصی اہلکار ایلازار کوہن نے کہا ہے کہ ہمارے لیے ایک اور اضافی موقع عرب اور مسلمان و ز یٹرز بھی ہوں گے آئندہ برس منعقد ہونے والے دنیاکے سب سے بڑے تجارتی میلے میں شرکت کے لیے اسرائیل خصوصی تیاریاں کررہاہے۔

مزید : کامرس