پاکستان علاقائی ترقی میں سارک کے کردار کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے: افتخار علی ملک 

  پاکستان علاقائی ترقی میں سارک کے کردار کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (اے پی پی) سارک چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر افتخار علی ملک نے کہاہے کہ  پاکستان برابری کی بنیاد پر علاقائی تعاون کے لئے سارک کے کردار کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کے جواب میں کیا ہے۔ افتخارعلی ملک نے گورنرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تجارتی سہولت کاری کو یقینی بنانے کے لئے سارک ویزا اسٹیکر سے متعلق مسائل، سٹینڈرڈ سرٹیفکیٹس کی منظوری سمیت تجارتی رکاوٹوں کا خاتمہ، انفراسٹرکچر میں بہتری اور لینڈ پورٹس کے مسائل کا حل اشد ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر علاقائی تعاون کے لئے سارک کے کردار کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیاء میں سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے پیداواری اور برآمدی نظام کی تنظیم نو پر بھی زور دیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے افتخار علی ملک کو آئندہ دو سالہ مدت کے لئے سارک چیمبر آف کامرس کا صدر کے نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ سارک ممالک کو قریب لانے اور جنوبی ایشیا میں تجارت اور صنعت کے فروغ کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ اپنے مبارکباد کے پیغام میں گورنر نے کہا کہ افتخار علی ملک کی نامزدگی خطے کی تاجر برادری کے لئے ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف ہے۔ سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر کے طور پر علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے افتخار علی ملک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ان کی کاروباری صلاحیتوں کے مظہر ہیں۔چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت سارک خطے میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے مگ ہم دیگر ممالک کے ساتھ اپنے خارجہ اور تجارتی تعلقات کو بھی برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

کامرس -