زیر اعظم کے سخت فیصلوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا‘فریدہ راشد

زیر اعظم کے سخت فیصلوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا‘فریدہ راشد

  



اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اسلام آبادویمن چیمبر کی صدر فریدہ راشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سخت فیصلوں نے ملک کے دیوالیہ پن کے امکان کو ختم کر دیا ہے۔حکومت کے غیر مقبول فیصلوں پر تنقید بہت ہوئی مگر حکومت نے شہرت حاصل کرنے کے بجائے معیشت استحکام کوترجیح دی جس میں کامیابی نے اسکے قدم چومے جس پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اسلام آبادویمن چیمبر کی صدر فریدہ راشد اور بانی صدر ثمینہ فاضل نے یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل اور ایف پی سی سی آئی کی نائب صدارت کے امیدوار ملک سہیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور متعدد ملکی و غیر ملکی ادارے اب مثبت رپورٹیں جاری کر رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں درست تھیں اور انکے تسلسل میں ہی ملک و قوم کا فائدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یو بی جی اور اسکی قیادت ملک بھر کی کاروباری برادری کے لئے امید کی کرن ہے جس کی حمایت جاری رکھیں گے اور آمدہ الیکشن میں انھیں کامیاب کروانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر زبیر طفیل اورملک سہیل نے تجارت پیشہ خواتین کی رہنماؤں کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا اور انھیں کامیاب نمائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان سے مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

مزید : کامرس