ایف پی سی سی آئی کا کنونشن کل لاہور میں ہوگا
لاہور(لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کنونشنکل19دسمبر 2019کو لاہور میں منعقد ہو گا جس میں پنجاب کے تمام ٹریڈ چیمبرز کے صدوراور ٹریڈایسوسی ایشنزکے چیئرمینز شرکت کرئے گئے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نو منتخب ٹریڈ چیمبرز کے صدوراور ٹریڈایسوسی ایشنزکے چیئرمینزکو کارکردگی سے آگاہ کرینگے۔
پیش مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرئے گئے۔تمام ٹریڈ چیمبرز کے صدوراور ٹریڈایسوسی ایشنزکے چیئرمینزسے صنعت و تجارت کو در پیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز لے کر سال 2020ء کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہاکہ کنونشن کا مقصد تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے مشترک لائحہ عمل طے کرنا ہے تاکہ مسائل کے حل کے لئے حکومت کو مشترکہ تجاویز پیش کی جا سکیں۔