چین کو سیمی فنشڈ ماربل کی بر آمد،مقامی اشتراک میں اضافہ

چین کو سیمی فنشڈ ماربل کی بر آمد،مقامی اشتراک میں اضافہ

  



کراچی(یواین پی)پاکستان سے چین کو سیمی فنشڈ ماربل کی بر آمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ مقامی طور پر بھی پاکستانی و چینی کمپنیوں کے درمیان ماربل کی صنعت میں اشتراک بڑھ گیا ہے۔ چین میں چھوٹے کارخانوں کی بندش کے بعد سے پاکستان سے چین کو خام ماربل کی بر آمدات ختم ہوگئی ہیں جبکہ اب چینی خریداروں کو پاکستان سے سیمی فنشڈ ماربل بر آمد کیا جارہا ہے۔میڈیاکے مطابق ماربل کے شعبے میں مقامی طور پر پاکستانی و چینی کمپنیوں کے درمیان اشتراک میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، اب مقامی و چینی کمپنیاں ماربل کی صنعت میں مائننگ،پروڈیوسنگ اور مینو فیکچرنگ میں اشتراک کررہی ہیں،اس شعبے میں چینی کمپنیوں کی آمد سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی راہ ہموار ہوگی جبکہ ماربل کی صنعت کو عالمی سطح پر پروان چڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ماربل کی صنعت میں بر آمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں،ابھی بھی ماربل کی صنعت 10کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کی بر آمدات کررہی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر مقامی ضروریات پوری کرکے بھی قیمتی زرمبادلہ بچایا جارہا ہے۔ ایس آراو488ماربل کی صنعت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اور توانائی بحران کے خاتمے و امن و امان کی بہتر صورتحا ل کے باوجود ماربل کی صنعت مذکورہ ایس آر او کے باعث تیزی سے ترقی کرنے میں ناکام ہے۔

مزید : کامرس