پرویزمشرف کوسزائے موت پربلاول، بختاور،آصفہ کی ٹویٹس

پرویزمشرف کوسزائے موت پربلاول، بختاور،آصفہ کی ٹویٹس

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کو سزائے موت سنائے جانے پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اوران کی بہنوں آصفہ اور بختاور نے بھی ردعمل ظاہر کیا۔خصوصی عدالت نے فیصلے میں سابق صدر کو آئین شکنی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔فیصلے کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے لکھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو۔بلاول کی ٹویٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے بختاورزرداری نے لکھا یا اللہ یارسول، بینظیر بے قصور۔آصفہ بھٹو زرداری نے بھی لمبا چوڑا تبصرہ کیے بغیر بھائی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا  تم زندہ ہوکرمردہ ہو، وہ زندہ ہوکرمردہ ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...