بدین: انسداد پولیو مہم کی لیڈی ہیلتھ ورکر کی فرض شناسی کی اعلی مثال

بدین: انسداد پولیو مہم کی لیڈی ہیلتھ ورکر کی فرض شناسی کی اعلی مثال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدین (این این آئی)انسداد پولیو مہم پر مامورلیڈی ہیلتھ ورکرز نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی، شدید سردی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز تالابوں سے گزرکربچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں۔ملک کے بالائی علاقوں کے بعد سندھ میں بھی فرض شناسی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی۔ موسمی حالات نامناسب ہونے کے باوجود بھی پولیو لیڈی ورکر اپنے فرائض ذمہ داری سے نبھا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں انسداد پولیو مہم پر مامورلیڈی ہیلتھ ورکرز نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔ شدید سردی میں گولارچی میں لیڈی ہیلتھ ورکر نالوں اور نہروں سے گزرکربچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں۔اس سے قبل سوات کے ایک پولیو ورکرکی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے پولیو کے خلاف جنگ میں برف پوش پہاڑوں کے محاذ کو سر کر کے مثال قائم کی تھی۔سوات کے پسماندہ اور دشوار گزارعلاقہ چیل مدین سے تعلق رکھنے والے پولیو ورکر عرفان اللہ نے پولیومہم کے دوران علاقہ بشیگرام میں چار فٹ برف اور شدید سردی میں اپنی ڈیوٹی انجام دی اور وہاں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تھے۔تئیس سالہ عرفان اللہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عالمی ادارہ برائے صحت یونیسیف نے بھی اس پولیو ورکر کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔