محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی ایڈمٹ کارڈ بنانے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا

محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی ایڈمٹ کارڈ بنانے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن سانگھڑ نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ایڈمٹ کارڈ اور فیس کی جعلی سلپ بنانے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد ڈیویژن میرنادر علی ابڑو کے احکامات پر سرکل آفیسر سانگھڑ کاشف گجر نے کاروائی کی۔ طلبا نے محکمہ اینٹی کرپشن کو رپورٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سال 2016 17 18 میں نویں دسویں کے امتحانات کے دوران انہیں جعلی کارڈ اور سلپ کا اجرا کیا گیا بورڈ میں اندراج نہ ہونے کے باعث طلبا کے دو قیمتی تعلیمی سال ضائع ہوگئے امان اللہ ڈاہری اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے حق نواز رند نامی ٹیچر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کرلیا گیا ہے اور اس کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...