کراچی، زائد اثاثہ ریفرنس، مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش

    کراچی، زائد اثاثہ ریفرنس، مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کر دی۔ریفرنس میں آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ سمیت 11 ملزمان مفرور ہیں۔ریفرنس کی سماعت کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اخبارات میں مفرور ملزمان کے حوالے سے اشتہارات بھی دیے گئے ہیں اور ان کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو اپنا وقت پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا ہے، ضمانت کے بعد اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...