حیدرآباد میں رنگارنگ فیشن شو شہر ستاروں سے جھلملا اٹھا

حیدرآباد میں رنگارنگ فیشن شو شہر ستاروں سے جھلملا اٹھا

  



حیدرآباد(بیورورپورٹ) حیدرآباد میں رنگارنگ تاریخی فیشن شو، شہر ستاروں سے جھلملا اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنر سدرہ احسن تالپور کی جانب سے لیگیسی آف تالپور فیشن شو میر حسن علی پیلس میں منعقد کیا گیا جس میں ٹاپ ماڈلز نادیہ حسین، کرن بٹ، فلمسٹار یاسر حسین، عائشہ طور، زرا نور حسین، اسد صدیقی، فائزہ خان، ژالے سرحدی، گٹی آراء، غنا علی طاہر، ثروت گیلانی، کنزا ہاشمی، جرمن ماڈل لیلیٰ ڈسٹن و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر درویش میوزک بینڈ نے ابھی اپنے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ سدرہ احسن تالپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پہلا شو تھا جس نے توقعات سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔ تالپور ہسٹری کے علاوہ پاکستانی کلچر بھی اجاگر کروں گی۔ میر احسن تالپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سدرہ نے سندھ کی تاریخ کو اپنے فن کے ذریعے بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔ امید ہے وہ فیشن انڈسٹری میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کریں گی۔ ماڈل فائزہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیشن شو انتہائی شاندار تھا۔ جرمن ماڈل لیلیٰ ڈاسٹن نے کہا کہ یادگار ایونٹ کی یادیں ہمیشہ لوگوں کے ذہنوں میں زندہ رہتی ہیں۔ آخر میں میر احسن تالپور اور رخسانہ تالپور نے حاضرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...