جامعہ کراچی: مخصوص نشستوں پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری

جامعہ کراچی: مخصوص نشستوں پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق مخصوص نشستوں (Reserved Seats)پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس18 دسمبر2019ء تک صبح9:30 تاشام 4:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرسے تصدیق کرانے کے بعد سلور جوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کاؤنٹرپر اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر