اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی سینٹرل پولیس آفس میں آمد

اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی سینٹرل پولیس آفس میں آمد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں 46ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (22nd ICC) کے تحت نیشنل پولیس اکیڈمی (NPA)میں زیرتربیت افسران/اسٹاف پر مشتمل وفد نے کمانڈنٹ این پی اے محمدطاہر کی سربراہی میں خصوصی ملاقات کی اورشعبہ پولیس سے متعلق تمام ترانتظامی ودیگرامورواقدامات پر مشتمل سیرحاصل معلومات سے استفادہ کیا۔مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے وفد کو آئی جی سندھ نے امن وامان کے حوالے سے اُٹھائے گئے اقدامات سمیت کمیونٹی پولیسنگ،ٹریفک مینجمنٹ اینڈریگولیٹری سسٹم،جرائم کے خلاف پولیس کی مختلف مہم اورکارکردگی،پولیسنگ کے جملہ امورکوجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیکے ضمن میں مجموعی امورولائحہ عمل کے ساتھ ساتھ درپیش چیلنجز،سندھ میں تھانہ جات کی تعداد،پولیس کے احتساب،اچھی اور ناقص کارکردگی پر بالترتیب انعامات/اسناد اورسزاؤں کے بارے میں بھی بتایا۔آئی جی سندھ نے وفد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں ملک اور عوام کی ترقی وخوشحالی جیسے اقدامات سمیت امن وامان کے استحکام اور معیشت کے فروغ میں آپ کی صلاحیت مہارت اور تجربوں کی حیثیت کلیدی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آپ خوش نصیب ہیں۔آپ ایسی ذمہ داریوں پر مامور ہونے جارہے ہیں جنکی انجام دہی میں محنت لگن جانفشانی اورغیر جانبداری کا عنصر نمایاں ہونے سے ناصرف عوام کے دلوں پر آپ کا راج ہوگا بلکہ آپ کی عزت وناموس میں بھی دن دگنی رات چوگنی اضافہ ہوگا۔بعداذاں سوالات اور جوابات کے سیشن کے دوران وفد کی جانب سے کیئے جانیوالے مختلف سوالات پر آئی جی سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران نے جوابات دیئے۔وفد میں شامل افسران/اسٹاف کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈز/تحائف دیئے گئے۔اس موقع پر سی پی او کراچی میں تعینات جملہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...