تعلیم ہر شخص کا حق ہے چاہے وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہو،کشورزہرا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیلی کام فاؤنڈیشن اسکولز سسٹم اور مقامی ایونٹ آرگنائزر کے زہر اہتمام ٹیلی کام اسکول کے سالانہ تقریب انعامات اور سائنس ایگزیبیشن سے خطاب کرتے ہوئے، تقریب کی صدر معروف سماجی شخصیت اور ممبر قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرا نہ کہا، تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے چاہے وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں، اس کو تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہئے ہمارے نوجوانوں اور بچوں میں بے پناہ تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں، بس ضرورت یہ ہے کہ ان کو اظہار کے موقعے دیئے جائے۔ مہمان خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج یہاں مجھے طلبہ و طالبات کی کاوشیوں اور ان کی پرفارمنس کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا، انہوں نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے اور ترقی میں اب آپ کا کردار اور عمل شامل ہوگا، انہوں نے اپنی وزارت کی جانب سے اسکولز کے مسائل کے حل کے لئے یقین دیہانی بھی کی۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ فوزیہ نصیر نے مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے کہ ہمارے مہمان خصوصی جوکہ ہمارے محکمے کے نگراں بھی ہیں، امید کرتی ہوکہ جومسائل ہم نے بیان کئے ہیں اس میں ہماری معاونت بھی کرینگے اور مدد بھی۔ اس موقع پر معروف ادبی، سماجی شخصیت اویس ادیب انصاری نے بھی مختصر خطاب کیا تقریب کی نظامت مشترکہ طور پر محترمہ ریحانہ یاسمین اور محترمہ فرحانہ اختر نے انجام دیئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات ان کے والدین اور سرپرست اور سماجی حلقوں سے نمایاں شخصیات میں ڈائریکٹر ٹیلی کام فاؤنڈیشن، محترمہ نصرت طارق اور سماجی تنظیم بنیا د کے محمد دانش، محترمہ زینب، اور محترمہ فریحہ، مونس انصاری، لائق جعفری، محمد نظام اور زندگی کے مختلف شعبہ و جات سے تعلق رکھنے والے الیکٹرونیک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ نمایاں افراد موجود تھے۔