پشاور کمبائنڈ ایف سی نے یوفون خیبرپختونخوا چیمپیئن شپ جیت لی

پشاور کمبائنڈ ایف سی نے یوفون خیبرپختونخوا چیمپیئن شپ جیت لی

  



کراچی(پ ر) یوفون خیبرپختونخوا فٹبال چیمپیئن شپ کا فائنل پشاور کمبائنڈ ایف سی اور ڈی ایف اے چترال کے درمیان پشاور کے طہماس خان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم میچ کے اختتام تک کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ کھیل کا وقت ختم ہونے پر پنالٹی شوٹ آؤٹس میں میچ کا فیصلہ سامنے آیا۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل سنسنی خیز انداز سے شروع ہوا۔ کھیل کے 13 ویں منٹ میں پشاور نے پنالٹی کک حاصل کرلی تاہم چترال کے گول کیپر نے حیران کن انداز سے پشاور کو گول اسکور کرنے سے روک دیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور کوشش کے باوجود کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ یہی صورتحال کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی برقرار رہی جب دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم اس بار بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر کیا گیا جس میں پشاور نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے چترال کو شکست دے کر یوفون خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر