گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکرخاتون کی کالا پتھر پی کر خودکشی

گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکرخاتون کی کالا پتھر پی کر خودکشی

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر22سالہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی‘ تفصیل کے مطابق تحصیل صادق آباد کی رہائشی22سالہ حمیرا بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت تشویشناک ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال پہنچتے ہی حمیرا بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے2افراد کینال پارک کارہائشی19سالہ بادل نسیم اور سہجہ کارہائشی19سالہ شاہ نواز کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر