جب بھی نیب والے یاد کریں گے حاضرہوجاؤں گا، یوسف گیلانی

    جب بھی نیب والے یاد کریں گے حاضرہوجاؤں گا، یوسف گیلانی

  



ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے جب نیب میں طلبی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری نیب میں طلبی کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

پر خبریں نشر اور شائع ہوئی ہیں لیکن مجھے اب تک نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا میں تو انتظار میں ہوں کہ نیب والے کب یاد کریں اور میں ملاقات کے لئے جاؤں وہ جب بلائیں گے میں حاضر ہوجاؤں گا کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے میں خود جیل کاٹ چکا ہوں محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری جیل کاٹ چکے ہیں اسی لئے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

نیب

مزید : ملتان صفحہ آخر