صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری کاراجن پور کادورہ، پولیو ٹیموں کی چیکنگ

  صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری کاراجن پور کادورہ، پولیو ٹیموں کی ...

  



راجن پور(تحصیل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے مقرر کردہ فوکل پرسن برائے مانیٹرنگ پولیو مہم ڈیرہ غازی خان ڈویثرن و صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب سردار محسن(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

خان لغاری نے ضلع راجن پور کا دوہ کیا۔اس دوران انہوں نے فکسڈ اور ٹرانزٹ پولیو مہم کی ٹیموں کو چیک کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں بریفنگ لی۔اس دوران ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور محکمہ صحت کی افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس موذی مرض سے چھٹکارا صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی متحرک اور بے لوث قیادت میں پنجاب حکومت نے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لیے اپنی کوشیشیں تیز کر دی ہیں۔معاشرے میں رہنے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے ہر بچے کو قطرے پلائیں اور کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔اگر کوئی مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر