کلرکس ایسوسی ایشن کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ، احتجاج کا دائرہ بڑھانے کااعلان
ملتان،وہاڑی،رحیم یارخان (سٹی رپورٹر،بیورو ر پورٹ+ نامہ نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ملازمین نے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر ایپکا منور علی بھٹی اور سینئر نائب صدر رانا اسرار احمد نے کی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر زمین(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
پر لیٹ کر سینہ کوبی کرتے ہوئے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی ریلی میں امان اللہ خان منیس، عابد حسین گھمن، آصف گھمن،چوہدری غلام سرور،افتخار علی جٹ، کے علاوہ ایپکا محکمہ جات کے صدور اسحاق گجرمحکمہ پبلک ہیلتھ،عامر جٹ، محمد تابش محمود ڈی سی آفس،فیض الحق محکمہ زراعت،رانا ایوب صدر کالج ونگ،مہر امجد سیال محکمہ جنگلات،عمار گجر میلسی،رآنا آصف ضلع کونسل،رانا محمد جاوید محکمہ پاپولیشن، رانا افتخار سمیت کثیر تعداد میں ایپکا ملازمین شریک تھے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا منور علی بھٹی اور سینئر نائب صدر رانا اسرار احمد نے کہا کہ تمام ملازمین کو یکساں یوٹیلٹی الاونس دیا جائے پنجاب کے ملازمین کیساتھ دہرا معیار اپنایا جارہا ہے جو سراسر زیادتی ہے ہمارے جائز مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توایپکا ملازمین پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے۔کلرکوں کا گروپ انشورنس اور یوٹیلٹی الاؤنس کی منظوری کے حق میں سول سیکرٹریٹ لاہور کاگھیراؤ‘ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خالد جاوید سنگھڑا‘ صوبائی صدر پنجاب ظفرعلی خان‘ جنرل سیرکٹری طاہر رضا شاہ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری صفدر‘ جنرل سیکرٹری ممتاز گجر نے کی‘ حکومت اور ایپکاکی قیادت کے درمیان مذاکرات سرکاری ملازمین کو جلد مثبت ثمرات پہنچں گے‘ ایپکا احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی‘ نوٹی فکیشن کے اجراء تک گھیراؤ جاری رہے گا‘ ایپکا کے ضلعی رہنما محبوب خان‘ ندیم درانی نے ایپکاکی صوبائی قیادت کافون پر رابطہ‘ صورتحال سے آگاہ کیاانہوں نے کہاکہ ایپکا پنجاب کلرکوں و ملازمین کے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گی‘ حکومت گروپ انشورنس اوریوٹیلیٹی الاؤنس کانوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور ہوسکے۔
اعلان