سرداراحمد علی دریشک، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کاسخی سرور کادورہ،ہسپتال کامعائنہ

  سرداراحمد علی دریشک، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کاسخی سرور کادورہ،ہسپتال کامعائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخی سرور (نامہ نگار) چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق سابق چیئرمین سخی سرور ملک ارشاد حسین اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد سی ای اوز زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان ڈویڑن سمیت دیگر افسران(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

کے ہمراہ سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے سول ہسپتال سخی سرور کا معائنہ کرتے ہوئے بننے والی نئی ہسپتال کی عمارت کو چیک کیا. اور مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل دریافت کیے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی. سی ای او ہیلتھ ڈیرہ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ طاہر فاروق اور ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کو بریفنگ دی. جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے متوقع دورہ دربار سخی سرور کے حوالے سے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق ملک ارشاد حسین زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ اور دیگر افسران دربار سخی سرور پر پہنچ گئے. درگاہ کی روٹس عمارت کا مکمل تفصیلی معائنہ کیا. ایم پی اے سردار احمد علی دریشک اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے درمیان درگاہ کی توسیع بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. احمد علی دریشک اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مزار اقدس پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا مانگی. ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے درگاہ مجاوران کی طرف سے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی دستار بندی کرائی. جبکہ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ اوقاف کی طرف سے احمد علی دریشک کی دستار بندی کی. احمد علی دریشک اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخی سرور پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے. زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی. اور درگاہ کی توسیع ہوگی. جبکہ سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت کا کام جاری ہے. مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے. اس موقع پر سابق منتخب بلدیاتی نمائندگان معززین میں فیض محمد خان سابق کونسلرز حاجی ساون حاجی پیر بخش حاجی غوث بخش محمد اسحاق اور دیگر موجود تھے.