امریکہ سے ڈی پورٹ ہونیوالے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

      امریکہ سے ڈی پورٹ ہونیوالے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 20 سال بعد آمریکہ سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو غیر ضروری جان کر مسترد کردیا اور ملزم (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعیم فرید خان کو 14 دسمبر کو لاہور ائیرپورٹ پر دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا جس نے اعتراف کیا کہ وہ 1999 میں وزٹ ویزہ پر امریکہ گیا اور اب اسے وہاں کی پولیس نے گرفتار کرکے پاکستان بھجوا دیا ہے تاہم ملزم سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے لیکن فاضل جج نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا ہے۔

مسترد

مزید : ملتان صفحہ آخر