ملتان:مختلف علاقوں میں ڈاکو راج چوروں کی کاررائیاں بھی تیز

ملتان:مختلف علاقوں میں ڈاکو راج چوروں کی کاررائیاں بھی تیز

  



ملتان (وقا ئع نگا ر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق کینٹ پولیس کے علاقے گارڈن ٹاون میں دو ڈاکوؤں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

نے محمد شکیل سے ساڑھے تین ہزار روپے چھین لئے گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد شفیع سے موٹرسائیکل اور 18 ہزار روپے، ظفر علی سے 40ہزارروپے، طیب خان سے 2500 روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا نیوملتان پولیس کیعلاقے میں مختیار حسین سے دو نوسربازوں نے 20 ہزار روپے ہتھیا لئے قطب پور پولیس کیعلاقے میں محمد احسن سے موٹرسائیکل، نیوملتا ن پولیس کے علاقے میں ارسلان سے 80ہزار روپے، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں فصیح الدین سے موبائل فون چھین لیا گیا جلیل آباد پولیس کیعلاقے سے محمد اسلم کاموٹرسائیکل چوری کر لیاگیا قطب پور پولیس کے علاقے میں محمد ظفر کے گھرسے موٹرپانی، ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے اورنگزیب کی دکان سے 30 ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کیعلاقے سے مزمل اور دیگر 17 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے صدر پولیس کے علاقے سے طاہر کا موٹرسائیکل، حرم گیٹ پولیس کیعلاقے سے رجب حسین کے 30 ہزار روپے، مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے ایاز محمود کی گائے، بستی ملوک پولیس کے علاقے سے عارف کے ڈیرے سے 57 ہزار روپے مالیت کا سامان اور مجید احمد کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیاہے۔

تیز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...