خانپور میں سوئی گیس بحران، صورتحال سنگین، شہریوں کاانتظامیہ کیخلاف احتجاج

خانپور میں سوئی گیس بحران، صورتحال سنگین، شہریوں کاانتظامیہ کیخلاف احتجاج

  



خان پور (نمائندہ پاکستان) سردیوں میں اضافہ کے ساتھ ہی خان پور کے مختلف علاقوں جن میں خاص طور پر سیٹلائیٹ ٹاوَن، صدر بازار، مینا بازار،خواجہ ٹاوَن، رحمانی کالونی، پرانا سیمنا روڈ اور غریب آبادشامل ہیں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گیس کی کمی اور لو پریشر کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کو خاص طور پر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صبح کے وقت سکول جانے والے بچوں اور دفاتر میں جانے والے افراد کو ناشتا کیئے بغیر خالی پیٹ جانا پڑتا ہے۔ گیس کی عدم دستیابی اور گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گھروں کے مکین اگر کمپریسر یا ہیٹ گن استعمال کرتے ہیں تو محکمہ سوئی گیس کے اہلکار اس عمل کو(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

غیر قانونی قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔مقامی مکین اگر سوئی گیس کی عدم دستیابی پر گیس سلنڈر استعمال کرتے ہیں تو اس کے پھٹنے کا شدید خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اور اس طرح جانی و مانی نقصان کا بھی احتمال ہو سکتا ہے۔ مقامی عوامی و سماجی نمائندوں انجمن تاجران کے سرپرست خواجہ بشیر احمد صدر،طاہر ذیشان قادری جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب جواد گل،جنرل سیکرٹری شاہد انجم مقامی کونسلر ز اور دیگر شہریوں نے حکام بالا سے فوری طور پر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور کم لوڈ پریشر پر قابو پایا جائے۔ محکمہ سوئی گیس خان پور کے انچارج جام مشتاق احمد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ صارفین کی شکایات کا جلد ازالہ کر دیا جائے گا۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...