رحیم یارخان: غیرقانونی کنڈوں کیخلاف آپریشن، 5مالکان کورگڑا

  رحیم یارخان: غیرقانونی کنڈوں کیخلاف آپریشن، 5مالکان کورگڑا

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور فاروق احمد نے غیر قانونی کماد خریداری کنڈوں (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

کے خلاف کارروائی کی۔7کنڈوں کو چیک کیا جس میں سے 5کنڈے غیر قانونی طور پر بغیر کسی اجازت و لائسنس کے کماد خریدار ی کر رہے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 5غیر مجاز کنڈا مالکان کے خلاف مقدمات اندراج کے لئے مقامی پولیس کو ہدایات جاری کی جبکہ دو کنڈے مالکان کے پاس مطلوبہ اجازت نامہ موجود تھا۔اسسٹنٹ کمشنر فاروق احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کرشنگ سیزن کو مکمل شفاف بنایا جائے گا غیر قانونی کنڈوں سمیت شوگر ملز کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے کسی بھی شوگر ملز میں وزن میں کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی اور بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...