قیام امن اورملکی سلامتی کیلئے تمام جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا، خاورعلی شاہ

قیام امن اورملکی سلامتی کیلئے تمام جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا، خاورعلی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا+اڈاکوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) پاکستان معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے، عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،اقوام عالم کا اعتماد بحال کر نے کے لئے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، قیام امن اور ملکی سلامتی کے تما م جماعتوں کو متحد ہونا ہو گا، جمہوریت کے استحکام اور قانو ن سازی کے لئے احتجاج کی بجائے اپوزیشن کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، احتجاجی سیاست سے معاشی ترقی کے سفر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، ملک چلانے کے لئے پار لیما(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ن کی بالادستی ہر حال قائم رکھنا ہوگی، ان خیالا ت کا اظہارسید گروپ کے سربراہ، رکن صوبائی اسمبلی داکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ شب صوبائی راہنماء ملک ناہید عبا س جٹ دھرالہ، سر پرست مر کزی انجمن تاجران حا جی محمد ارشدسنگا سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لئے جمہوری عمل کو ہر حال رواں دواں رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کے لئے آئین اور قانون کی مکمل پاسداری برقرار رکھنے کے لئے تمام سیاسی جماتوں کو اپنا مثبت کردارادا کرنے آگے آنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک ماضی کے مقا بلے میں سنگین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جس سے نمٹنے کے لئے حکو مت بھر پور کوششیں کررہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر قوام عالم کے اعتما د کی بحالی کے لئے کڑا احتساب کر نا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم ککی امنگوں کا محور بن چکے ہیں۔
خاورعلی