پولیو مہم میں مقررکردہ اہداف کوسوفیصد حاصل کیاجائے، ڈاکٹراختر ملک

پولیو مہم میں مقررکردہ اہداف کوسوفیصد حاصل کیاجائے، ڈاکٹراختر ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن)صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ڈی پی او ملک جمیل ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل ملک مشتاق حسین نائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اللہ رکھا شریک ہوئے۔ صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ وزیراعلیٰ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں مقرر کردہ اہداف کو سو فیصد حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران عوام کو پولیو ویکسین کی افادیت بارے آگاہی بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے معاشرے کے محرم اور حساس طبقات کو خصوصی طور پر انسداد پولیو مہم میں شامل کرنے کے بھی احکامات دیئے۔صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور بزدار حکومت ملک و قوم کی بہتری کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھا کر رہی ہیں۔ اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جاری پولیو مہم کے دوران پلاننگ اور اس پر عمل درآمد کو بہترین قرار دیا۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم کی کوریج کی تھرڈ پارٹی ویری فیکشن کے حوالے سے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو بطور ویری فیکشن ایجنسی استعمال کرنے کے طریقہ کار کو بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ تھر ڈ پارٹی ویری فیکشن کے اہم چار نکات کو ملتان ڈویژن کے تمام اضلا ع میں بطور ماڈ ل لازمی جزو استعمال کیا جائے گا۔کمشنر ملتان ڈویژن نے یونین کونسل، نقشہ جات اور موبائیلٹی پلان، مائیکرو پلان کی سمارٹ ورکنگ کو سراہا۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے جاری انسداد پولیو مہم بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 3لاکھ 18ہزار548بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاری انسداد پولیومہم کے دوارن انکاری والدین کے حوالے سے فوری نوٹس لیا جاتا ہے اور مؤثر مشاورت کے بعد پولیو ویکسین کی سو فیصد کو ریج کو یقینی بنایا جاتاہے۔ بعدازان صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک اور کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے جنرل پوسٹ آفس لودھراں کے پولیو ٹرانزٹ پوائنٹ کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹرانزٹ پر آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے۔ دریں اثنائصوبائی وزیر توانانی ڈاکٹر اختر ملک نے ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں سابق حکمرانوں نے ایسے پراجیکٹ لگائے جن سے ان کا کمیشن تو بنا لیکن ملک پر قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہو ا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومتیں 14ارب ڈالر کا قرض چھوڑ کر گئیں جس سے ملک و قوم کو بے حد نقصان کا سامنا کر نا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرھ سال کی انتھک محنت کے بعد عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دور حاضر میں توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ جن میں ہائی بریڈ اور بائیو گیس قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے جس کیلئے جلد ہی ایم او یو سائن کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں اور اقوام عالم میں مسلمانوں پر لگے دہشت گر د ی کے لیبل کو بھی دور کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی دنیا میں اسلام کے حوالے سے پائے جانے والے منفی خیالات کو بھی ڈائیلاگ کے ذریعے مثبت امیج میں بدلا۔