مقابلہ، گرین میٹرک رینکنگ میں زرعی یونیورسٹی ملتان کی چوتھی پوزیشن

    مقابلہ، گرین میٹرک رینکنگ میں زرعی یونیورسٹی ملتان کی چوتھی پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ادارہ برائے ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن(اورک)کے مطابق ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں (یونیورسٹیز) میں گرین میٹرک میں چوتھا رینک اپنے نام کر لیا۔ انڈونیشیاء میں قائم ادارہ یو آ ئی گرین میٹرک جو کہ بین الاقوامی سطح پر مختلف جامعات کے درمیان ان کی تعلیمی اور شجر کاری و فلاحی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعات کو ایوارڈز دیتا ہے۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے یو آ ئی گرین میٹرک 2019کی رینکنگ میں پاکستان بھر میں چوتھی بہترین یونیورسٹی قرار دے دیا جبکہ پورے پاکستا ن سے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

40مختلف جامعات نے ریکنگ میں حصہ لیا۔ زرعی جامعہ نے دوسری بار اس مقابلے میں حصہ لیا اور پاکستان بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے نمایاں رہی جبکہ جامعہ ہذا پوری دنیا میں 311ویں پوزیشن حاصل کرنے میں بھی نمایاں رہی۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم2020 گرین میٹرک رینکنگ میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن اور دنیا بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ رینکنگ زرعی جامعہ کی ٹیم کی انتھک محنتوں کا ہی نتیجہ ہے جو پچھلے سال پاکستان بھر میں 5ویں رینک سے (4)چوتھے رینک پر آئی اور دنیا بھر میں 361ویں سے 311ویں رینک حاصل کرنے اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ زرعی جامعہ کے طلبہء ہونہار ہیں جو کہ اپنی کارکردگی، ہنر اور قابلیت میں دوسری جامعات سے منفرد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جا معہ کے طلبہء و فیکلٹی وزیر اعظم پاکستان کے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا حصہ ہیں جس کا واضع ثبوت جامعہ ہذا کا گرین میٹرک رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا ہے۔ واضع رہے اس رینکنگ میں تعلیم، صفائی، انفرا سٹریکچر، انرجی، کلائی میٹ کو جانچا گیا اور اسی طرح شجر کاری کو بھی انتہائی اہمیت دی گئی اور یونیورسٹی ہذا شجر کاری کو بھر پور طریقے سے اپنائے ہوئے ہے۔ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی نے اپنے خیالات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چین جو کہ دنیا میں آمدنی کے لحاظ سے بڑھتی ہوئی طاقت ہے۔ چین میں اکثریت لوگ سائیکل کااستعمال زیادہ کرتے ہیں اور اپنی روز مرہ زندگی میں سائیکل چلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کاربن فٹ پرنٹ پر قابو پانا ہو گا اور ہمیں اپنے کیمپس اور گرد نواح میں سائیکل رائیڈنگ کو فروغ دینا ہو گا تاکہ آنے والی نسلیں دھوئیں سے پاک کلین اینڈ گرین پاکستان کو خواب پورا کر سکیں۔ گرین میٹرک انڈونیشیاء کی رپورٹ کی تکمیل میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے ڈاکٹر مقرب علی اور ذیشان نے بھر پور کارکردگی کا مظاہر کیا۔
پوزیشن