سردی میں ریلوے لائن ٹوٹنے کاخدشہ، سٹاف کو پٹرولنگ بڑھانے کاحکم

سردی میں ریلوے لائن ٹوٹنے کاخدشہ، سٹاف کو پٹرولنگ بڑھانے کاحکم

  



ملتان، وہاڑی (نمائندہ خصوصی، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ریلوے لائن ٹوٹنے کے ممکنہ واقعات میں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کے لئے رہیڈکوارٹرنے ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملتان سمیت تمام ڈویژنوں کوجاری ہدائت میں کہاگیاہے کہ ٹریک پٹرولنگ کوموثراورہرصورت ممکن بنایاجائے اسی طرح چابی والے اورگینگ مین سٹاف بھی پہلے سے زیادہ الرٹ ہوکرڈیوٹی کریں تاکہ کسی بھی مقام پرسردی کی شدت سے سکڑنے کی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

صورت میں اگرریلوے لائن ٹوٹ جائے توبروقت اس کاعلم ہوسکے اسی طرح ٹوٹنے والی ریلوے لائن کی فوری تبدیلی کے لئے بھی اقدامات کرنے بارے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ شدیدسردی میں لوہے کی ریلوے لائن سکڑنے اورشدیدگرمیں میں پھیلنے سے ٹوٹنے کے واقعات رونماہوتے ہیں۔جس پرہیڈکوارٹرسے ہدایات جاری ہوتی رہتی ہیں۔دھنداورخراب موسم نے مسافرٹرینوں کاشیڈول بری طرح متاثرکیاہے۔مسافرٹرینوں کوگھنٹوں تاخیرکاسامناہے جس کی وجہ سے مسافروں اوران کے عزیز اقارب کوپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے۔گزشتہ روزتاخیرسے ملتان کینٹ اسٹیشن پرپہنچنے والی مسافرریل گاڑیوں میں پشاورسے کراچی جانے والی عوام6گھنٹے40منٹ،کراچی سے پشاورجانے والی عوام6گھنٹے،کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان5گھنٹے5منٹ،کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر4گھنٹے40منٹ،کراچی سے حولیاں جانے والی ہزارہ3گھنٹے30منٹ،کراچی سے پشاورجانے والی خیبرمیل2گھنٹے50منٹ،لاہورسے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس2گھنٹے30منٹ کی تاخیرسے ملتان پہنچیں اسی طرح ملتان سے کراچی کے لیے جانے والی زکریا2گھنٹے30منٹ اورسندھ ایکسپریس 1گھنٹہ10منٹ کی تاخیرسے ملتان سے کراچی کے لئے روانہ ہوئیں۔ شدید دھند کا راج ہے دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی اور اسکول کالج جانے والے طلباء وطالبات کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا دھند کے باعث معروف شاہراہوں ملتان روڈ بورے والا روڈ خانیوال روڈ اور حاصلپور روڈ پر ٹریفک کی روانی میں شدید سست روی دکھائی دے رہی ہے اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کرنے اور ڈرائیور حضرات کو فوگ لائیٹس کے استعمال کریں دوسری جانب ٹریفک پولیس جتھوں کی شکل میں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سست روی کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایات دے رہی ہیں۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر