جتوئی:جھولتے تار سے سپارکنگ، کھمبوں میں کرنٹ، حادثے کاخدشہ

  جتوئی:جھولتے تار سے سپارکنگ، کھمبوں میں کرنٹ، حادثے کاخدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نامہ نگار)جتوئی میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر شہر کے مختلف جگہوں پر کھمبوں پر نصب جھولتے ہوئے میٹر اور بجلی تار کی وجہ سے کھمبوں کا شارٹ رہنا معمول بن گیا ہے واپڈا جتوئی کی نا قص حکمت عملی غفلت کے باعث شہر میں موجود کھمبے پر ہر وقت سپارکنگ ہوتی رہتی ہے۔اسی طرح جھولتے میٹروں اور ننگی تاروں کیوجہ سے کئی بار کھمبے شارٹ ہوچکے ہیں اور مقامی رہائشیوں اور ان کے جانوروں کو کرنٹ لگ چکا ہے۔ننگی تاروں کے سپارکنگ ہونے سے میٹروں کا جل جانا عام ہوچکا ہے۔جس کا خمیازہ بعد(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

میں صارفین کو ادا کرنا ہوتا ہے۔جبکہ یہ واپڈا ملازمین کی غفلت ولاپرواہی ہے۔ شہریوں محمد الطاف حسین اقبال سجاد حسین محمد بلال محمد اعظم فاروق رمضان ودیگر شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرنگوں کھمبوں پر نصب میٹر اور جھولتی ہوئی ننگی تاریں کسی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔
خدشہ