بستی ملوک:ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد

  بستی ملوک:ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد

  



ملتان (وقا ئع نگا ر) پولیس تھانہ بستی ملوک نے سنگین نوعیت کے ان گنت مقدمات میں مطلوب غلام ربانی عرف وسیم بین الصوبائی گینگ کے ملزم سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔جن کے قبضے سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں غلام ربانی عرف وسیم ولد منظور حسین جوکہ سمیجہ آباد ملتان کا رہائشی یے۔اسی طرح کاشف عرف ارشاد عرف شادا ولد رمضان(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

بھی سمیجہ آباد ملتان کا رہائشی۔غلام عباس عرف عباسا عرف گودا ولد وزیر بخش قوم کھیڑا سکنہ علی پور چوک مظفر گڑھ کا رہائشی اور عمر فاروق ولد محمد اکرم قوم انصاری سکنہ چاون کالونی سمیجہ آباد ملتان کا رہائشی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گرفتار ڈاکو ملتان، مظفر گڑھ اور راولپنڈی پولیس کو قتل، اقدام قتل، دوران ڈکیتی قتل، ڈکیتی اور رابری سمیت دیگر 35 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔جبکہ گرفتار ملزمان اس سے قبل قتل، ڈکیتی معہ قتل، ڈکیتی، رابری اور دیگر 64 سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد واداتوں میں فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی اور قتل کر چکے ہیں۔اس کے علاؤہ گرفتار ملزمان میں سے 2 ملزمان غلام ربانی اور غلام عباس عرف گودا ایک سال قبل ٹیکسیلا شہر کے علاقے پورے صرافہ بازار کو گھیرے میں لے کر کروڑوں مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ اس دوران صرافہ بازار کے صدر ملک جمیل احمد کے بیٹے حافظ حارث کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔جسکے درج مقدمہ میں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔دوران تفتیش مذکورہ ملزمان کے قبضہ سے رابری کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل یاماہا ہیوی بائیک، دوران واردات استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے جن سے برآمدگی اور مزید انکشاف کی توقع ہے۔ ملزمان کی گرفتاری سے شہر بھر میں ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں خاصی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ سی پی او ملتان نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہا ہے اور کاروائی میں شامل تمام پولیس افسران کو شاباش دی ہے۔واضح رہے ملزمان کی گرفتاری میں ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ۔ایس ایچ او قصور کالرو۔اے ایس آئی محمود اقبال اور آئی ٹی انچارج اے ایس ائی رمضان جانی کا نام سرفہرست ہے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...