ٹیکس چوروں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں، کورٹ کیس جلد نمٹانے کافیصلہ

  ٹیکس چوروں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں، کورٹ کیس جلد نمٹانے کافیصلہ

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیرصدارت ریونیو وصولی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیوافسران کی ریکوری پراگرس بارے بریفنگ دی گء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے ریونیو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موجود حکومت ٹیکس وصولی بارے انتہائی سنجیدہ ہے۔ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

کورٹ کیسسز کو تیزی سے نمٹایا جائے۔فیلڈ وزٹ کو یقینی بنایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں اب تک 209 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی اور صرف اکتوبر اور نومبر میں 153 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت کے حکم امتناعی کی وجہ 54 رجسٹریاں اے ڈی ایل آر کے پاس زیرالتواء میں ہیں۔زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ 30 لاکھ کی ریکوری باقی ہے۔آبیانہ کی مد میں 14 کروڑ روپے کے بقایاجات ریکور کئے جانے ہیں۔8403 کاشتکار ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ پر ہیں۔ایف بی آر کا ٹیکس ریکوری ٹارگٹ 48 کروڑ 82 لاکھ روپے تھا. 25 کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری باقی ہے.

کورٹ کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر